سورة الزمر - آیت 48

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو کچھ انہوں نے کہا تھا اس کی برائیاں ان پر کھل پڑیں گی (١) اور جس کا وہ مذاق کرتے تھے وہ انہیں آگھیرے گا (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور دنیا میں جن گناہوں کا ارتکاب کرتے رہے تھے ان کا انجام بد ان کی آنکھوں کے سامنے ہوگا اور جس عذاب کا مذاق اڑاتے رہے تھے، وہ انہیں ہر طرف سے گھیر لے گا۔