سورة الزمر - آیت 44
قُل لِّلَّهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا ۖ لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کہہ دیجئے! کہ تمام سفارش کا مختار اللہ ہی ہے (١) تمام آسمانوں اور زمین کا راج اسی کے لئے ہے تم سب اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
شفاعت کی تمام قسموں کا مالک تو وہ اللہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے، اور اسی کے پاس سب کو لوٹ کر جانا ہے، اس کی اجازت کے بغیر کوئی شفاعت نہیں کرسکے گا، اس لئے شفاعت کی اجازت اسی سے طلب کرو۔