سورة الزمر - آیت 34

لَهُم مَّا يَشَاءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان کے لئے ان کے رب کے پاس ہر وہ چیز ہے جو یہ چاہیں، (١) نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے۔ (٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور قیامت کے دن انہیں ان کے رب کے پاس ہر وہ نعمت ملے گی جس کی وہو خواہش کریں گے، اور عمل صالح کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ایسا ہی بدلہ دے گا،