سورة الزمر - آیت 20

لَٰكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّن فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَعْدَ اللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ الْمِيعَادَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہاں وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر بھی بنے بنائے بالا خانے ہیں اور ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں رب کا وعدہ ہے (١) اور وہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14) آیت (16) میں جہنمیوں کی جو حالت بیان کی گئی ہے، اسی سے بطور استدراک اب اللہ سے ڈرنے والوں کی حالت بیان کی جا رہی ہے کہ جنت میں ان کے لئے بلند و بالا اور عالیشان محل ہوں گے، جن کے کمرے بہت سی منزلوں پر مشتمل ہوں گے اور جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، یہ اللہ کا وعدہ ہے، جو برحق ہے اس کا وعدہ کبھی بھی جھوٹا نہیں ہوتا۔