سورة الزمر - آیت 18

الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو بات کو کان لگا کر سنتے ہیں۔ پھر جو بہترین بات ہو (١) اس پر عمل کرتے ہیں۔ یہی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی اور یہی عقلمند بھی ہیں (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جو خوشخبری بتوں سے اعراض کرنے والے موحدین کو دی گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے وہی خوشخبری ان لوگوں کودی ہے جو کتاب اللہ اور سنت رسول (ﷺ) کی ہر افضل و احسن بات سن کر اس پر عمل کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ یہی لوگ جادہ حق پر گامزن ہیں اور اپنے جسموں میں عقل سلیم رکھتے ہیں۔