سورة الزمر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
سورۃ الزمرمکی ہے، اس میں پچہتر آیتیں، اور آٹھ رکوع ہیں نام : آیات (71/73) میں کلمہ ” الزمر“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : ابن عباس، حسن عکرمہ اور جابر بن زید سے مروی ہے کہ یہ سورت مکی ہے، بعض لوگوں نے﴿ قُلْ يَا عِبَادِيَ﴾ سے تین آیتوں کو مدنی کہا ہے۔ عام مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی توحید کی اہمیت اور شرک کی خرابی اور اس کے سنگین ترین نتائج بیان کئے گئے ہیں، اور کفار قریش کو مختلف پیرائے میں توحید کی دعوت قبول کرلینے کی ترغیب دی گئی ہے۔