سورة ص - آیت 61
قَالُوا رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ کہیں گے اے ہمارے رب! جس نے (کفر کی رسم) ہمارے لئے پہلے سے نکالی ہو (١) اس کے حق میں جہنم کی دگنی سزا کر دے (٢)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
پھر اللہ سے کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! جن مجرمین نے دنیا میں ہمیں گمراہ کیا تھا اور آج ہمارے عذاب کا سبب بنے ہیں، ان کو جہنم میں دوہرا عذاب دے۔ جیسا کہ سورۃ الاحزاب آیت (68) میں آیا ہے کہ عام اہل جہنم اپنے سرداروں کے بارے میں کہیں گے : ﴿رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ﴾ ” اے ہمارے رب ! انہیں دوہرا عذاب دے۔ “