سورة ص - آیت 48
وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اسماعیل، یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا بھی ذکر کر دیجئے، یہ سب بہترین لوگ (١) تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ نے فرمایا : اے ہمارے نبی ! آپ اسماعیل، الیسع اور ذوالکفل کے حالات کو بھی یاد کیجیے۔ داؤد (علیہ السلام) سے لے کر ذوالکفل تک جنتے انبیاء کا ذکر آیا ہے، ان سب کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آیت (48) کے آخر میں فرمایا کہ یہ تمام اللہ کے برگزیدہ انبیاء تھے