سورة ص - آیت 37
وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور (طاقتور) جنات کو بھی (ان کے ماتحت کردیا) ہر عمارت بنانے والے کو اور غوط خور کو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اسی طرح اللہ نے ان کے لئے شیاطین الجن کو بھی مسخر کردیا تھا، جو ان کے حکم کے مطابق مختلف کام کیا کرتے تھے، ان میں کوئی معمار تھا، تو کوئی سمندر میں غوطے لگا کر موتی نکالتا تھا