سورة ص - آیت 36

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کردیا وہ آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(19) اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ان کے لئے ہوا کو مسخر کردیا جو ان کے حکم کے مطابق ان کے تخت کو یا ہوا میں تیرنے والے ان کے سفینے کو جہاں چاہتے لے کر جاتی، اس بادبانی سفینہ کی رفتار صبح کے وقت ایک ماہ کی اور شام کے وقت ایک ماہ کی ہوتی تھی۔