سورة ص - آیت 35

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہا اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی (شخص) کے لائق نہ ہو (١) تو بڑا ہی دینے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

انہوں نے اپنی تقصیر کی اللہ سے معافی مانگی تو اللہ نے انہیں معاف کردیا اور دعا کی کہ میرے رب ! مجھے ایسی حکومت دے جو میرے بعد کسی کو نہ ملے۔