سورة ص - آیت 12
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ ذُو الْأَوْتَادِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ان سے پہلے بھی قوم نوح اور عاد اور میخوں والے فرعون (١) نے جھٹلایا تھا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) اقوام گزشتہ کے کفر و شرک پر اصرار اور ان کی ہلاکت و بربادی کے قصے بیان کر کے، کفار قریش کو دھمکی دی جا رہی ہے کہ کہیں ان کا انجام بھی انہی قوموں جیسا نہ ہوا، اور ساتھ ہی ساتھ انہیں توبہ اور رجوع الی اللہ کی دعوت بھی دی جا رہی ہے تاکہ اللہ انہیں معاف کر دے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ کی قوم سے پہلے نوح کی قوم اور قوم عاد یعنی ہود کی قوم، اور جاہ وسطوت والے فرعون نے اللہ کے انبیاء کی تکذیب کی