سورة الصافات - آیت 150

أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنث پیدا کیا (١)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یہاں اللہ تعالیٰ نے ان کے اسی باطل مزعومہ پر ان کے زجر و توبیح کیلئے اپنے رسول سے کہا کہ ذرا ان سے پوچھئے تو سہی، کیا انہیں شرم نہیں آتی کہ اپنے لئے تو بیٹا ثابت کرتے ہیں جسے اپنی عزت و شرف کا باعث سمجھتے ہیں، اور اللہ کے لئے بیٹیاں ثابت کرتے ہیں جنہیں اپنے لئے ذلت و رسوائی کا سبب مانتے ہیں کیا جب ہم نے فرشتوں کو پیدا کیا تھا تو وہ موجود تھے اور ان کے علم میں یہ بات آگئی تھی کہ فرشتے مؤنث ہیں؟