سورة الصافات - آیت 146
وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ان پر سایہ کرنے والا ایک بیل دار درخت (١) ہم نے اگاہ دیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت کا یہ سامان کیا کہ وہاں فوراً یقطین کا ایک درخت اگ آیا جس کے پتے ان پر سایہ فگن ہوگئے اور انہیں دھوپ اور مکھی سے بچانے لگے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اللہ نے ان کے لئے ایک دودھ دینے والی ہر نی کو مسخر کردیا جو صبح و شام انہیں دودھ پلانے کے لئے ان کے پاس آجایا کرتی، یہاں تک کہ وہ بالکل تندرست ہوگئے اور اپنی قوم کے پاس واپس گئے تو دیکھا کہ وہ سب مسلمان ہوچکے ہیں اور ان کے جانے کے بعد انہوں نے اپنے گناہوں سے توبہ کرلی تھی اس لئے اللہ نے ان سے عذاب کو ٹال دیا تھا۔