سورة الصافات - آیت 100
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اے میرے رب! مجھے نیک بخت اولاد عطا فرما۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(25) ابراہیم (علیہ السلام) نے شام کی مقدس سر زمین میں پہنچنے کے بعد دعا کی کہ اے میرے رب ! مجھے ایک نیک لڑکا عطا فرما جو غریب الدیاری میں میرے انس و دل بستگی کا سامان بنے اور تیری اطاعت و بندگی میں میری مدد کرے۔