سورة الصافات - آیت 98
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہیں کو نیچا کردیا (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (98) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انہوں نے ابراہیم کے خلاف سازش کی اور ان کو نیچا دکھانا چاہا، لیکن اللہ نے انہیں ہی ذلیل و رسوا کیا، ان کی سازش یکسر ناکام رہی اور آگ ابراہیم کے لئے ٹھنڈی اور سلامتی بن گئی۔