سورة الصافات - آیت 95
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے دفاع میں کہا کہ یہ کیسی تمہاری کور مغزی ہے کہ جن بتوں کو تم اپنے ہاتھوں سے تراشتے ہو انہی کی پوجا کرتے ہو