سورة الصافات - آیت 77

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور اس کی اولاد کو باقی رہنے والی بنا دی (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور ان کی نسلوں کو دنیا میں باقی رکھا چنانچہ قوم نوح کی ہلاکت کے بعد دوبارہ پوری دنیا نوح کے تین بیٹوں، سام، حام اور یافث کی اولاد سے آباد ہوئی۔