سورة الصافات - آیت 40
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیدہ بندے (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12) مذکورہ بالا عذاب نار سے اللہ تعالیٰ نے اپنے ان مومن بندوں کو مستثنیٰ قرار دیا ہے جو صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں انہیں ان کا رب جنت میں داخل کر دے گا