سورة الصافات - آیت 38
إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزہ) چکھنے والے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(11) میدان محشر میں اللہ تعالیٰ ان کفار و مشرکین سے کہے گا جن کے بارے میں جہنم کا فیصلہ ہوجائے گا کہ اب تم جہنم کے درد ناک عذاب میں ہمیشہ کے لئے مبتلا کردیئے جاؤ گے