سورة الصافات - آیت 32
فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا ہم خود گمراہ ہی تھے۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور بالآخر اپنی مجرمانہ حرکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہیں گے کہ ہاں ! ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا، ہم چونکہ گمراہ تھے اس لئے چاہا کہ تم بھی ہمارے جیسے ہوجاؤ، لیکن ہم نے تمہیں مجبور نہیں کیا تھا، بلکہ کفر و شرک کی راہوں کو تمہارے لئے خوشنما بنا دیا تو تم ان پر ہمارے ساتھ چل پڑے۔