سورة الصافات - آیت 24

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور انہیں ٹھہرا لو، (١) اس لئے کہ ان سے ضروری سوال کیئے جانے والے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) اللہ تعالیٰ فرشتوں سے کہے گا کہ ان مجرموں کو میدان محشر میں روک لو تاکہ ان سے ان کے عقائد، اقوال اور اعمال کے بارے میں پوچھا جائے،