سورة الصافات - آیت 21
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے ہو (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور فرشتے اور مومنین ان سے زجر و توبیخ کے طور پر کہیں گے کہ ہاں، یہی وہ دن ہے جس کی تم لوگ دنیا میں تکذیب کرتے تھے