سورة الصافات - آیت 19
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ تو صرف ایک روز کی جھڑکی ہے (١) کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے (٢)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ تو ایک چیخ ہوگی جو انسانوں کے دوبارہ زندہ ہونے کے لئے حکم الٰہی سے تعبیر ہوگی، تو سارے انسان ایک لخت زندہ ہو کر پنے رب کے حضور کھڑے ہوجائیں گے اور قیامت کی ہولناکیوں کو دیکھنے لگیں گے۔