سورة يس - آیت 81

أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُم ۚ بَلَىٰ وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے کیا وہ ہم جیسوں (١) کے پیدا کرنے پر قادر نہیں، بیشک قادر ہے۔ اور وہی پیدا کرنے والا دانا (بینا) ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

40 -بعث بعد الموت کی ایک تیسری دلیل آسمانوں اور زمین کی تخلیق ہے، یعنی جو ذات واحد عظیم آسمانوں اور زمین کی پیدائش پر قادر ہے وہ یقیناً کمزور اور صغیرالجم انسان کو دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے،