سورة يس - آیت 71
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُم مِّمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا وہ نہیں دیکھتے ہم نے اپنے ہاتھوں بنائی (١) ہوئی چیزوں میں سے ان کے لئے چوپائے (٢) بھی پیدا کئے جن کے کہ یہ مالک ہوگئے ہیں (٣)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
35 -اللہ تعالیٰ کے گوناگوں انعامات و احسانات کا تقاضا یہ ہے کہ بندے صرف رب العالمین کی عبادت کریں اور اس کے سوا کسی کے سامنے اپنا سر نہ جھکائیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ چوپایوں کو ہم نے پیدا کیا ہے، ہمارے سوا کوئی ان کی تخلیق پر قادر نہیں ہے ،