سورة يس - آیت 70

لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تاکہ وہ ہر شخص کو آگاہ کر دے جو زندہ ہے (١) اور کافروں پر حجت ثابت ہوجائے (٢)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لئے آیت 70 میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم نبی کریم (ﷺ) پر اس لئے نازل کیا گیا ہے تاکہ وہ ایمان و یقین کے ذریعہ زندہ اور آباد دلوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرائیں اور کافروں کے لئے ان کے کفر و سرکشی کی وجہ سے عذاب آخرت ثابت ہوجائے۔