سورة يس - آیت 67

وَلَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ ہی پر ان کی صورتیں مسخ کردیتے پھر وہ چل پھر سکتے اور نہ لوٹ سکتے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ان کی صورتوں کو مسخ کردیتا نہ آگے جا پاتے اور نہ پیچھے لوٹ سکتے، لیکن اس نے غایت رحمت کی وجہ سے ایسا نہیں کیا۔