سورة يس - آیت 63
هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہی وہ دوزخ ہے جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیات (63، 64) میں کہا گیا کہ اے اہل کفر و شرک ! اب اپنے انجام کو بھگتو اور اس جہنم میں داخل ہوجاؤ جس کی تم تمام زندگی بھرتکذیب کرتے رہے تھے۔