سورة يس - آیت 49
مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہیں صرف ایک چیخ کا انتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہونگے (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو اللہ تعالیٰ نے آیت 49 میں ان کے اس استہزاء کا یہ جواب دیا کہ وہ تو ایک چیخ ہوگی جو انہیں اچانک پکڑ لے گی، جبکہ وہ اپنی عادت کے مطابق خرید و فروخت میں لگے ہوں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری معاملات طے کرنے کے لئے لڑ رہے ہوں گے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس چیخ سے مراد پہلا صور ہے جسے زمین پر رہنے والا ہر آدمی سنے گا اور جو جہاں ہوگا اس کے زیر اثر وہیں مر جائے گا،