سورة يس - آیت 31
أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کردیا کہ وہ ان (١) کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
17 -کفار مکہ اور دیگر کافروں کے حال پر اظہار حیرت ہے کہ ان سے پہلے جو کافر قومیں تھیں، اللہ نے کفر و شرک کی وجہ سے انہیں ہلاک کردیا اور ان میں سے کوئی قوم بھی پھر دوبارہ دنیا میں نہیں پائی گئی، تو کیا یہ امر عبرت حاصل کرنے کے لئے کافی نہیں ہے، کیا اہل مکہ کو اس سے سبق نہیں لینا چاہئے؟!