سورة يس - آیت 26

قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ ۖ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(اس سے) کہا گیا کہ جنت میں چلا جا، کہنے لگا کاش! میری قوم کو بھی علم ہوجاتا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

14 -مفسرین لکھتے ہیں کہ جب اس نے یہ بات کہی تو سب نے مل کر یکبارگی اس پر حملہ کردیا اور اسے قتل کردیا، بعض نے لکھا ہے کہ اسے ایک خندق میں زندہ گاڑ دیا اور بعض نے لکھا ہے کہ جب انہوں نے اسے مارنا چاہا تو اللہ تعالیٰ نے اسے آسمان پر اٹھا لیا پھر اسے جنت میں داخل کردیا