سورة يس - آیت 10
وَسَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور آپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائیں دونوں برابر ہیں، یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
7 -اکابر مجرمین مکہ کے بارے میں آپ (ﷺ) کو خبر دی گئی ہے کہ آپ چاہے انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں،