سورة يس - آیت 6

لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أُنذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے تھے، سو (اسی وجہ سے) یہ غافل ہیں (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور یہ آپ (ﷺ) پر اس لئے نازل کیا گیا ہے تاکہ اسے پڑھ کر مشرکین قریش کو اللہ کے عذاب سے ڈرائیں جن کے پاس ایک طویل مدت سے یعنی اسماعیل (علیہ السلام) کے بعد سے کوئی نبی نہیں بھیجا گیا ہے۔ اسی لئے وہ لوگ خالق و مخلوق کے حقوق کو بھول گئے ہیں اور کفر و فساد اور انکار آخرت جیسی برائیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔