سورة يس - آیت 1
س
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یٰس (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
1 -کلمہ یٰسین کے بارے میں علمائے تفسیر کے مختلف اقوال ہیں ایک قول یہ ہے کہ یہ ” اے نسان“ کے معنی میں ہے سعید بن جبیر اور کچھ دوسرے حضرات کا خیال ہے کہ یہ کلمہ نبی کریم (ﷺ) کا ایک نام ہے اور اس کی دلیل اس کے بعد اللہ کا قول :﴿إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ﴾ ہے یعنی اے یٰسین ! آپ یقیناً اللہ کے رسول ہیں، ابوبکر وراق نے کہا ہے کہ اس کا معنی ” یاسید البشر“ ہے۔