سورة فاطر - آیت 33

جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ باغات میں ہمیشہ رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے سونے کے (١) کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور پوشاک ان کی ریشم کی ہوگی۔ (٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے گا اور سب کو جنت میں داخل کر دے گا، جس میں انہیں پہننے کے لئے سونے اور موتی کے زیورات اور ریشمی لباس ملیں گے،