سورة فاطر - آیت 6

إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جانو (١) وہ تو اپنے گروہ کو صرف اس لئے ہی بلاتا ہے کہ وہ سب جہنم واصل ہوجائیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت 6 میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر رحم کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ دیکھو شیطان تمہارا بہت بڑا دشمن ہے، تم اس بات کو ہر وقت یاد رکھو تاکہ اس کے دھوکے میں نہ پڑجاؤ، اس لئے کہ وہ اپنے پیروکاروں کو ایسے ہی اعمال کی دعوت دیتا ہے جن کا لازمی نتیجہ عذاب نار ہے۔