سورة الأحزاب - آیت 70

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی سیدھی (سچی) باتیں کیا کرو (١)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

54- زید بن حارثہ اور زینب بنت جحش کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دو باتوں کی نصیحت کی ہے، پہلی بات یہ کہ وہ اس کے عذاب و عقاب سے ڈریں، فرائض کو ادا کریں اور محرمات سے اجتناب کریں اور دوسری بات یہ ہے کہ وہ ہر حال میں حق اور سچی بات کہیں ۔