سورة الأحزاب - آیت 68

رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پروردگار تو انھیں دگنا عذاب دے اور ان پر بہت بڑی لعنت نازل فرما۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس لئے تو انہیں آج دوگنا عذاب دے اور ان پر بہت بڑی لعنت بھیج دے اور شدید ترین اور رسوا کن عذاب میں مبتلا کر دے۔ امام شوکانی لکھتے ہیں کہ یہ آیت کریمہ رد تقلید کی بہت بڑی دلیل ہے اور ان کے لئے تازیانہ عبرت ہے جو قرآن و سنت سے دور، لوگوں کی تقلید کرتے ہیں اور گمراہی کو راہ راست سمجھتے ہیں۔