سورة الأحزاب - آیت 67
وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راہ راست سے بھٹکا دیا (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
52 نیز کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! کفر و شرک میں جو ہمارے سردار تھے، ہم نے ان کی باتوں میں آ کر ان کی تقلید اور پیروی کی تو انہوں نے ہمیں گمراہ کردیا