سورة السجدة - آیت 29
قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جواب دے دو کہ فیصلے والے دن ایمان لانا بے ایمانوں کو کچھ کام نہ آئے گا اور نہ انھیں ڈھیل دی جائے گی (١)۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو اللہ تعالیٰ نے آیت (29) میں ان کا جواب یہ دیا کہ اس کی آمد میں کوئی شبہ نہیں ہے، اس لئے تم اس سے پہلے ایمان لے آؤ کیونکہ جب وہ دن آجائے گا تو پھر کسی کافر کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا اور نہ اسے مہلت دی جائے گی کہ وہ اپنے گناہوں سے توبہ کر کے اسلام میں داخل ہوجائے فرصت عمل اور مہلت توبہ صرف اسی دنیا میں دی گئی ہے۔