سورة السجدة - آیت 21

وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَىٰ دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بالیقین ہم انھیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب (١) اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وہ لوٹ آئیں (٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15) کفار مکہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ہم انہیں عذاب آخرت کا وقت آنے سے پہلے، یعنی قبل اس کے کہ موت انہیں کفر کی حالت میں ہی دبوچ لے، مختلف دنیاوی تکلیفوں میں مبتلا کریں گے قید و بند قتل اور قحط سالی کی مصیبتوں سے دوچار کریں گے، شاید کہ ہوش کے ناخن لیں، شرک اور دیگر گناہوں سے تائب ہو کر اپنی حالت کی اصلاح کریں اور بتوں کو چھوڑ کر ایک اللہ پر ایمان لے آئیں۔