سورة السجدة - آیت 6
ذَٰلِكَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہی ہے چھپے کھلے کا جاننے والا، زبردست غالب بہت ہی مہربان۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) جس ذات برحق کے وہ کام ہیں جن کا ذکر اوپر آیا، وہ تمام غائب و حاضر کا جاننے والا ہے وہ ہر حال میں اور ہر چیز پر غالب ہے، وہ اپنی مخلوقات کے بارے میں جو چاہتا ہے فیصلے کرتا ہے کوئی آڑے نہیں آسکتا ہے، اور وہ اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے، اس کے فیصلے بہر حال ان کے لئے بھلائی اور رحمت لئے ہوتے ہیں۔