سورة السجدة - آیت 2
تَنزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بلا شبہ اس کتاب کا اتارنا تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2) ” کتاب“ سے مراد قرآن کریم ہے اور آیت کا معنی یہ ہے کہ یہ کتاب جس کی تلاوت کی جا رہی ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے اور یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کردہ ہے، یہ کسی انسان کا کلام نہیں جسے جھوٹ اللہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے نہ یہ جادو ہے نہ کہانت اور نہ اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں۔