سورة السجدة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ (سورۃ السجدۃ۔ سورۃ نمبر ٣٢۔ تعداد آیات ٣٠)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تفسیر سورۃ السجدہ سورۃ السجدہ مکی ہے، اس میں تین آیتیں اور تین رکوع ہیں نام : آیت (15) ﴿إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا﴾ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ ناول : بیہقی اور ابن مردویہ وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ پوری سورت مکی ہے۔ ابن عباس (رض) کی ایک دوسری روایت کے مطابق 20/19/18 تین آیتیں مدنی ہیں۔ بخاری و مسلم نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورۃ السجدہ اور سورۃ الدہر پڑھا کرتے تھے اور ترمذی، نسائی اور حاکم وغیر ہم نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ تبارک الذی نہیں پڑھ لیتے تھے، سوتے نہیں تھے۔ جیسا کہ مکی سورتوں کا خاصہ ہے، اس میں بھی توحید، رسالت اور بعث بعد الموت جیسے موضوعات بیان کئے گئے ہیں اور کفار مکہ کو ان پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔