سورة الروم - آیت 34
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تاکہ وہ اس چیز کی ناشکری کریں جو ہم نے دی ہے (١) اچھا تم فائدہ اٹھالو ابھی ابھی تمہیں معلوم ہوجائے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اللہ تعالیٰ نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا : ﴿فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ﴾ ” اللہ کی دی ہوئی نعمتوں سے خوب مزے اڑا لو، تمہیں اپنی ناشکری اور شرکیہ اعمال کا انجام قیامت کے دن معلوم ہوجائے گا“ جب تم ننگے پاؤں اور ننگے بدن اللہ کے سامنے جواب دینے کے لئے کھڑے ہو گے اور اس کے مقابلے میں تمہارا کوئی یار ومددگار نہیں ہوگا۔