سورة الروم - آیت 31

مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَاتَّقُوهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(لوگو!) اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہو کر اس سے ڈرتے رہو اور نماز قائم رکھو اور مشرکین میں سے نہ ہوجاؤ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19) مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ دین اسلام پر ان کی ثبات قدمی پورے اخلاص کے ساتھ ہو اور وہ ہر حال میں اللہ کی طرف رجوع کریں اور اس سے طلب مغفرت کرتے رہیں، اس سے ڈرتے رہیں اور اپنی نمازوں کی حفاظت کریں اور کسی حال میں بھی مشرکین میں سے نہ بنیں۔