سورة الروم - آیت 13

وَلَمْ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ان تمام تر شریکوں میں سے ایک بھی ان کا شفارشی نہ ہوگا (١) اور (خود یہ بھی) اپنے شریکوں کے منکر ہوجائیں گے۔ (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جن معبود ان باطل کی دنیا میں پرستش کرتے رہے تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ اللہ کے نزدیک ان کے سفارشی بنیں گے، اس دن ان کے کسی کام نہ آئیں گے، اس لئے ان کی ناامیدی اور بڑھ جائے گی اور اسی ہجوم یاس و ناامیدی میں ان جھوٹے معبودوں کا انکار کریں گے، لیکن اس انکار کا انہیں کوئی فائدہ نہ پہنچ گا۔