سورة العنكبوت - آیت 57
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور تم سب ہماری طرف لوٹائے جاؤ گے۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(33) مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت کریمہ میں ہجرت کے لئے مسلمانوں کی ہمت افزائی کی گئی ہے کہ کہیں موت کا خوف تمہیں اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے سے روک نہ دے، ہر شخص کی موت کا جو وقت مقرر ہے اس وقت پر اسے بہر حال مر جانا ہے، چاہے وہ اپنی پیدائشی جگہ پر رہے، یا کہیں اور چلا جائے، بعض مفسرین نے اس کی تفسیریوں بیان کی ہے کہ موت بہرحال برحق ہے اور ہر شخص کو یہ کڑوا جام پینا ہے، اس لئے اہم بات یہ ہے کہ آدمی وطن اور رشتہ داروں کی محبت سے بالاتر ہو کر اس ابدی زندگی کی کامیابی کے لئے کوشش کرے جو موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔