سورة العنكبوت - آیت 34
إِنَّا مُنزِلُونَ عَلَىٰ أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْزًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم اس بستی والوں پر آسمانی عذاب نازل کرنے والے ہیں (١) اس وجہ سے کہ یہ بے حکم ہو رہے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ہم اس بستی والوں پر ان کے فسق وفجور کی وجہ سے جسمانی عذاب نازل کرنے والے ہیں، چنانچہ جبرائیل نے ان پر پتھروں کی بارش کردی اور انہیں زمین سے اکھاڑکر اوندھے منہ الٹ دیا، جہاں اب، بحر میت، پایا جاتا ہے ۔